حکومت پنجاب شعبہ طب کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے،کمشنر

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

سیالکوٹ ۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے کہا ہے کہ ڈاکٹر معاشرے کا سب سے اہم اور قابل احترام فرد ہوتا ہے جس کے کاندھوں پر بیمار اور دکھی انسانیت کے زخموں پر مرہم رکھنے کی ذمہ داری ہوتی ہے ‘ اس میں کوئی شک نہیںکی ڈاکٹری ایک مقدس پیشہ ہے جس پر وہ بجا طور پر فخر کرسکتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج سیالکوٹ میں میڈیکل میں داخل لینے والے طالب علموں اور ان کے والدین کے اعزاز میں منعقدہ وائٹ کوٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈی سی او سیالکوٹ ڈاکٹر آصف طفیل، پرنسپل ظفر علی چودھری، ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے سیالکوٹ ڈاکٹر عمر شیر چٹھہ، پروفیسر منظور احمد، ڈاکٹر ذیشان بٹ، ڈاکٹر وجہیہ رضوان، ڈاکٹر شہزاد بشیر،ڈاکٹر شاہد دیال، ڈاکٹر شاہین کوثر،ڈاکٹر نرگس، ڈاکٹر آصفہ،ڈاکٹر اسرار وڑائچ، ڈاکٹر تنویر حیدر اور ڈاکٹر تنویر حیدر بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن کیپٹن(ر) محمد آصف نے خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں داخلہ لینے والے طالب علموں اور ان کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ان کا داخلہ 100فیصدی میرٹ پر کیا ہے جس کا سہرا پنجاب حکومت کے سر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب شعبہ طب کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات کررہی ہے اور بالخصوص نئے قائم کئے جانے والے میڈیکل کالجوں میں انفراسٹریکچر کی تعمیرپر اربوں روپے خرچ کررہی ہے ۔

کمشنر نے میڈیکل کے نئے طالب علموں کو مخاطب کرتے ہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہ محنت اور دل لگا میڈیکل کی تعلیم حاصل کرکے معاشرے کو بیماریوں سے پاک کرنے کے جذبہ سے عملی زندگی کا آغاز کریں گے اور اپنی پیشہ وارانہ امور قومی جذبے اور جانفشانی سے انجام دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر کی اولین ترجیح مریض کے روگ کا علاج ہے اور اس کا ہاتھ مریض کی نبض پر ہونا چاہئے ۔

انہوں نے کہاکہ ہمارے ملک میں ٹیلنٹ اور صلاحیت کی کمی نہیں پاکستانی ڈاکٹرز وطن عزیز سمیت پوری دنیا میں انسانیت کی خدمت کرکے پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں۔ کمشنر نے کہاکہ خواجہ محمد صفدر میڈیکل کالج میں ترقیاتی منصوبے تکمیل کے آخری مراحل میں ہے اور جلد ہی یہ منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔تقریب سے پرنسپل ظفر علی چودھری اور ڈاکٹر وجہیہ رضوان نے بھی خطاب کیا۔ قبل ازیںبچوں کے والدین نے اپنے بچوں کو ڈاکٹر ز کے مخصوص وائٹ کوٹ کو اپنے بچوں کو پہنانے کی رسم انجام دی۔

متعلقہ عنوان :