کسانوں کو قرضوں کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ڈی سی او

بدھ 16 نومبر 2016 22:41

خانیوال ۔16نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) ڈی سی او زیدبن مقصود کی ہدایت پر ای ڈی او زراعت رانا احمدمنیر نے اراضی ریکارڈ سنٹر خانیوال پر اچانک کسان پیکج کی رجسٹریشن کے عمل کا جائزہ لیا اور انچارج سنٹر کو رجسٹریشن تیز کرنے کی ہدایت کی اس موقع پر ریونیوسٹاف بھی ہمراہ تھا۔

(جاری ہے)

ای ڈی او نے بتایا کہ حکومتِ پنجاب کسانوں کو ربیع کی فصل کے لیے 25 ہزار اور فصل خریف کے لیے 40 ہزار روپے کے قرضے بلاسود فراہم کررہی ہے کسانوں کو ان قرضوں کی فراہمی میں کسی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔