وزیر داخلہ کا 3 روزہ سرکاری دورہ برطانیہ مکمل , چوہدری نثار اپنا علاج کرائیں گے

وزیر داخلہ آنکھوں اور ہر نیا کا آپریشن بھی کروائیں گے

بدھ 16 نومبر 2016 22:46

وزیر داخلہ کا 3 روزہ سرکاری دورہ برطانیہ مکمل , چوہدری نثار اپنا علاج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا تین روزہ سرکاری دورہ برطانیہ مکمل ہو گیا ہے ،اب چوہدری نثار برطانیہ میں اپنا علاج کرائیں گے ، وزیر داخلہ آنکھوں اور ہر نیا کا آپریشن بھی کروائیں گے ، ذرائع کے مطابق چوہدری نثار نے برطانیہ میں تین روز قیام کے دوران سرکاری مصروفیات مکمل کر لی ہیں، اب چوہدری نثار اپنا علاج کروائیں گے ، پہلے وہ آنکھوں کا آپریشن کروائیں گے جس کے بعد ان کا ہرنیا کا آپریشن ہو گا ، چوہدری نثار ڈاکٹروں کے مشورے کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔