امتحانات شیڈول کے مطابق کروانے پر وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کے شکرگزار ہیں‘ پبلک سروس کمیشن کے امیدوار

بدھ 16 نومبر 2016 22:49

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے اسسٹنٹ کمشنر، سیکشن آفیسرز کے مقابلے کے امتحانات کو شیڈول کے مطابق منعقد کرنے پر پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں نے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ امیدواروں نے شیڈول کے مطابق مقابلے کے امتحان کی مکمل تیاریاں کررکھی ہیں اور اگر شیڈول میں تبدیلی کردی جاتی تو امیدواروں کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ تھا۔

(جاری ہے)

امیدواروں نے تحصیلداروں کے مقابلے کے امتحان کے موقع پر پبلک سروس کمیشن کی جانب سے اقدامات اور موثر سیکورٹی انتظامات پر بھی وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری کی تعریف کی ۔

متعلقہ عنوان :