سپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو سپلیمنٹری امتحان دینے کا حکم دیدیا

بدھ 16 نومبر 2016 22:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء) سپریم کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی سے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کے فرسٹ اور سیکنڈ ایئر کے طلباء کو امتحان سے روکنے سے متعلق تمام رکاوٹیں ختم کر تے ہوئے حکم دیا ہے کہ میڈیکل یونیورسٹی سے وابستہ طلباء سے سپلیمنٹری امتحان لیا جائے اور ان کو آئندہ کیلئے ایڈجسٹ کیا جائے، بدھ کوجسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پرطلباء کے وکلاء اعتزاز احسن اور بابر اعوان نے پیش ہو کر عدالت کو بتایاکہ خیبر میڈیکل کے ساتھ کالجوں کا الحاق ختم ہونے کے بعد طالبعلموں کی محنت ضائع ہونے کا خدشہ ہے ، طلباء کویونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے امتحان دینے سے روکا گیا جو طلباء کے مستقبل سے کھیلنے کے مترادف ہے، جس پرجسٹس میاں ثاقب نثار نے کہاکہ عدالت کسی کوطلباء کے مستقبل کے ساتھ کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی ان طلباء کو دیگر میڈیکل اداروں میں نشستیں دی جائیں معاملہ سپلیمنٹری امتحان کا ہے اس لئے طلباء کو امتحان کی اجازت دی جاسکتی ہے ، بعدازاں عدالت نے درخواست گزارطلباء سے سپلیمنٹری امتحان لینے کاحکم دیتے ہوئے کیس نمٹادیا۔

متعلقہ عنوان :