Live Updates

عمران خان کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ جگ ہنسائی ہے، سردارمہتاب احمد خان

پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا انکامعمول بن گیا، وہ کیسے سیاست دان ہیں جو پارلیمنٹ میں نہیں جاناچاہتے ،نومنتخب چیئرمین

بدھ 16 نومبر 2016 22:53

عمران خان کاپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ جگ ہنسائی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)کے رہنما ویوسی 41اسلام آبادسے نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے بیان میں کہاہے کہ ترک صدر کی پاکستان آمد اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب جیسے اہم موقع پر عمران خان کے بائیکاٹ کا فیصلہ پوری دنیا میں ان کا اور ان کی جماعت کے لیے جگ ہنسائی کا موجب ہے ۔

عمران خان پتہ نہیں کس کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں جو ملک میں افرا تفری اور عدم استحکا م کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں ،اس سے قبل کشمیر کے ایشو پر ہونے والے اہم اجلا س کا بائیکاٹ کر کے عمران خان نے پوری دنیاکو یہ پیغام دیا تھا کہ ان کی سیاست کا پاکستان اور اس کے عوام سے کوئی تعلق نہیں بلکہ کسی اور کے ایجنڈے کی تکمیل ہے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرکے عمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی،وہ اب ناکام سیاستدان کہلائیں گے، پارلیمنٹ کا بائیکاٹ کرنا عمران خان کامعمول بن گیا ہے وہ کیسے سیاستدان ہیں جو پارلیمنٹ میں نہیں جاناچاہتے ،پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہمیشہ سب سے زیادہ ترقی ہوئی،عمران خان جمہوریت کے خلاف سازشیں بند کریں۔

نومنتخب چیئرمین سردار مہتاب احمد خان نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی قیادت ہی ملک کو بحران سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے،وزیراعظم میاں نوازشریف اور چودھری نثار علی خان حقیقی معنوں میں پاکستانی عوام کی نمائندگی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک منصوبہ کی کامیابی کا سہرا وزیراعظم میاں نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے سرکوجاتاہے جنہوں نے ملکی مفاد کی راہ میں کسی بھی رکاوٹ کو حائل نہیں ہونے دیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :