شہر ی کوحبس بیجا میں رکھنے اور رقم ہتھیا نے والے دو پولیس اہلکا ر3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

بدھ 16 نومبر 2016 22:53

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) دوران چیکنگ ناکہ ڈیوٹی شہر ی کوحبس بیجا میں رکھنے اور رقم ہتھیا نے والے دو پولیس اہلکا رگرفتار ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ایس ایس پی اسلام آباد نے دونوں اہلکاروں کو محکمہ سے برخاست کرنے کے احکامات جاری کر دئیے۔ جو بھی پولیس افسر غیر قانونی کاموں میں ملوث پایا گیا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

ایس ایس پی آپریشنزا سلام آباد ساجد کیانی تفصیلاتکیمطابق مورخہ13-11-2016کو مسمی نا صر شہزاد جو کہ واہ کینٹ کا رہا ئشی ہے اپنی فیملی کے ساتھ گا ڑ ی پر بہا رہ کہو سے اسلام آ باد آ رہے تھے کہ کشمیر چوک میں ڈیو ٹی پر مامور دو پو لیس اہلکا روں نے انہیں روک کر تلا شی لینا شروع کر دی اور اس کے کز ن کو پو سٹ میں لے جا کر اسے حبس بیجا میں رکھا جبکہ اس کی پھو پھی سے مذکو رہ پولیس اہلکا روں نے 100ڈالر زبر دستی لے لیے ، واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایس ایس پی اسلام آباد نے مقامی پولیس کو ملزمان کے خلاف فوراً مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا اور دونوں ملازمان کو محکمہ سے برخاست کرنے کے احکامات بھی جاری کئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے دونوں ملزمان پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا ۔عدالت نے دونوں ملزمان کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔مزید تفتیش جاری ہے ۔ ایس ایس پی اسلام آباد ساجد کیانی نے کہاہے کہ محکمہ پولیس میں ایسے پولیس اہلکار جو شہر یو ں کو انصاف فراہم نہیں کر تے اور محکمہ کے لئے بدنامی کا باعث بنتے ہیں ان کے خلاف سخت کاروائی کا عمل جاری رکھا جائے گا۔

انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماتحت عملہ پر چیک اینڈ بیلنس رکھیں اور ان کو ڈیوٹی سے متعلق بریف کریں ۔ایس ایس پی نے مزید کہا کہ تمام افسران ان کے دفاتر،تھانہ جات کا وزٹ کرنے والے شہریوں اور خصوصاناکہ جات ڈیوٹی پر مامو رپولیس ملازمان شہریوں سے اخلاق اور بہتر رویہ سے پیش آئیں اور دوران ڈیوٹی اپنے اختیارات سے تجاوز نہ کریں ۔کسی بھی صورت غفلت لاپرواہی برداشت نہیں کی جائے گی ۔دیگر صورت میں سخت محکمانہ اور قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :