وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوبے میں چینی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم

چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کرینگے، پرویزخٹک

بدھ 16 نومبر 2016 22:55

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے صوبے میں چینی سرمایہ کاروں کا خیر مقدم کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ صوبائی حکومت صوبے میں چینی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت فراہم کریگی۔انہوںنے اس سلسلے میں خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی اور چین کی متعلقہ کمپنی سے فوکل پرسنز نامزد کرنے کی ہدایت کی ۔

وہ صوبے کے دورے پر آئے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کے وفدجو 250 سرمایہ کاروں کی نمائندہ یونین ہے ،کے اعزاز میں دیئے گئے عشایہ کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔ چینی سرمایہ کاروں نے اس موقع پر چین کے نجی شعبے کی جانب سے صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے مختلف منصوبوں میں سرمایہ کاری کی پیش کش کی۔ انہوں نے وزیرعلیٰ کو بتایا کہ چینی سرمایہ کار پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظر میں صوبے کے مختلف حصوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایا کہ صوبائی حکومت پہلے ہی مراعات اور سہولتیں سرمایہ کاروں کو پیش کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے صوبے میں صنعتی ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبے میں موجود خام مال کے حوالے سے صنعتی ترقی کیلئے منصوبہ بندی کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے بتایا کہ صوبائی حکومت نے سرمایہ کاری کیلئے مراعات کا ایک شاندار پیکج تیار کیا ہے جس میں سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ سہولتیں اور مراعات موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو پرکشش مراعات دے رہی ہے سرمایہ کاروں کی سہولت کیلئے ون ونڈوآپریشن کا آغاز کرچکے ہیں انہوںنے کہاکہ خیبرپختونخوا سی پیک کے تناظر میں بھی اہم ترین خطہ ہے کیونکہ یہ پورے خطے کو مربوط کرتا ہے ۔مستقبل میں خیبرپختونخوا کمرشل اور تجارتی سرگرمیوں کا مرکز ہو گایہ پورے خطے کو فیڈ کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم صوبے میں انڈسٹریل زونز کو ترقی دے رہے ہیں ۔

دیگر سہولیات کے ساتھ ساتھ انڈسٹریل زونز میں ہی گیس سے بجلی پیدا کرکے فراہم کی جائے گی ۔سرمایہ کاروں کو ون ونڈ و آپریشن کے ذریعے تمام سہولیات ایک ہی جگہ با آسانی دستیاب ہوں گی۔وفد نے EZDMC کوہدایت کی کہ وہ سرمایہ کاروں کو صوبے کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے تیار فیزبیلٹی رپورٹس دیں اور ان کے ساتھ ہر شعبہ میں متعلقہ فورم پر Interaction کراکر ایک مربوط رپورٹ تیارکریں جس کا قانونی نکتہ نظر سے جائزہ لینے کے بعد عمل درآمد اور حتمی فیصلوں کیلئے انہیں پیش کریں ۔

متعلقہ عنوان :