’میڈیا اور نوجوان نسل کیلئے انسدادِ منشیات مہم‘ کے تسلسل میں اے این ایف کی 4 کارروائیاں
تعلیمی اداروںمیں منشیات فراہم کرنے والے 5 منشیات فروش گرفتار
بدھ 16 نومبر 2016 22:55
(جاری ہے)
دوسری کاروائی کے دوران ، اسلام آباد میں واقع گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ ماڈل کالج، ایچ نائن کے قریب سے موٹر سائیکل پر سوار 2 منشیات فروشوں لیاقت علی اور رضوان رحمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 290 گرام چرس برآمد کر لی، دونوں ملزمان کا تعلق ضلع گوجرانوالہ سے ہے۔
تیسری کاروائی کے دوران ایک اور منشیات فروش کو اسلام آباد ، ایچ ایٹ، بیکن ہائوس سکول کے قریب سے گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے 130 گرام چرس برآمد ہوئی، گرفتار ملزم زر محمد ایبٹ آباد کا رہائشی ہے۔ مزید ایک کاروائی کے دوران اے این ایف راولپنڈی نے باسط نذیر نقوی عرف عامر شاہ نامی اٹک کے رہائشی ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 700گرام چرس برآمد کر لی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق، تمام گرفتار شدہ ملزمان راولپنڈی ، اسلام آباد کے تعلیمی اداروں میں منشیات فراہم کرنے کے دھندے میں ملوث تھے۔ ابتداء میں یہ ملزمان طلباء کوبرائے نام قیمتوں پر نشہ کی عادت کے جال میں پھنساتے اور عادی بنانے کے بعد پوری قیمتیں وصول کرتے تھے۔چند منتخب طلباء کو رعائتی فراہمی اس شرط پرکی جاتی تھی کہ وہ ان کے آلہ کار بن کر دیگر طلباء میں منشیات کو فرخت کریں۔ یہ ملزمان زیادہ تر جعلی ناموں سے پہچانے جاتے تھے۔ اے این ایف کی کاروائیاں مستقبل میں بھی جاری رہیں گی، تاہم ان کاروائیوں کو مقامی پولیس اور تعلیمی اداروں کے تعاون سے مزید موثر اور سود مند بنایا جا سکتا ہے۔ مذکورہ بالا تمام مقدمات اے این ایف کے متعلقہ تھانوں میں درج کر لئے گئے ہیں ، مزید تفتیش جاری ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.