مال روڈ ائیر پورٹ تا آزادی چوک دوپہر تین سے رات دس بجے تک بند رہے گی

مہمان صدر کی سکیورٹی کے پیش نظر بند سڑکوں پر سفر کرنے والے شہری متبادل راستے اختیار کر سکیں گے آمدورفت کے لئے ٹریفک کی بندش پر ہونے والی زحمت کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں مہمان صدر کی میزبانی حکومت پنجاب اور عوام کے لئے اعزازہی: ترجمان حکومت پنجاب

بدھ 16 نومبر 2016 23:02

مال روڈ ائیر پورٹ تا آزادی چوک دوپہر تین سے رات دس بجے تک بند رہے گی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) مہمان صدر کی سیکیورٹی کے پیش نظرکل (17 نومبر) دوپہرتین بجے تا رات دس بجے تک لاہور مال روڈ،ائرپورٹ تاآزادی چوک تک عام ٹریفک کے لئے بند رہیں گی۔

(جاری ہے)

ترجمان حکومت پنجاب نے کہا ہے کہ عام ٹریفک کی آمدورفت میں روانی کے لئے متبادل پلان اخبارات میں مشتہر کیا جا رہاہے۔انہوں نے کہا کہ ترک صدرکی آمد کے پیش نظر بند سڑکوں پرسفرکرنے والے شہری متبادل راستہ اختیار کر سکیں گے۔ترجمان حکومت پنجاب نے مزید کہا کہ ترک صدر کی آمدورفت میں آسانی کے لئے ٹریفک کی بندش پر ہونے والی زحمت کے لئے عوام سے معذرت خواہ ہیں۔مہمان صدر کی میزبانی حکومت پنجاب اور عوام کے لئے اعزازہے۔

متعلقہ عنوان :