کراچی، اینٹی کرپشن کی سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی

بدھ 16 نومبر 2016 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) اینٹی کرپشن کی سال 2016 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی۔جاری کردہ رپورٹ میں سال 2016 میں اینٹی کرپشن کی جانب سے کی گئی کاروائیوں اور افسران کی ٹریننگ اور مختلف منصوبوں کا بتایا گیا ہے۔ جاری کردہ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ برٹش کونسل کے ساتھ کیپیسٹی بلڈنگ پارٹنرشپ پروگرام کیا گیا جس میں افسران کی برطانیہ میں ٹریننگ ہوئی۔

(جاری ہے)

جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ محکمہ کے افسران اور دیگر اہلکاروں کے لئے بیسک انویسٹی گیشن ٹریننگ منعقد کی گئی تھی۔ٹریننگ میں سابق آئی جی سندھ، ڈی جی نیب سندھ، ڈی جی سندھ جوڈیشل اکیڈمی اور ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے افسران نے ٹریننگ دی۔جاری کردہ رپورٹ میں کرپشن کے نقصانات پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی ہے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن غلام قادر تھیبو نے رپورٹ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ منعقد کردہ ٹریننگ کی وجہ سے محکمہ کے افسران کی انویسٹی گیشن بہتر ہوئی ہے۔ سال 2016 میں محکمہ کے تمام عملے کی تنخواہوں میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے جس سے محکمہ کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :