متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی پر فقید المثال استقبال ،عظیم الشان ریلی کا انعقاد

ایم کیو ایم (پاکستان) نے ایک بار پھر سٹریٹ پاور کا بھرپور مظاہرہ کیا ،روایتی جلسوں ،پروگراموں کی یاد تازہ کردی جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے ہاتھوں میں پاکستان ،ایم کیو ایم (پاکستان) کے پرچم تھامے ہوئے تھے،جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے پارٹی رہنماؤں ،وسیم اختر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں

بدھ 16 نومبر 2016 23:05

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کا حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے زیر اہتمام حق پرست میئر کراچی وسیم اختر کی رہائی پر فقید المثال استقبال کیا گیا۔ سینٹرل جیل کے باہر ایم کیو ایم (پاکستان) کے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی، سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل کے ذمہ داران، حق پرست اراکین اسمبلی، حق پرست بلدیاتی نمائندگان، مختلف یوسیز و ٹائنز کے ذمہ داران و اراکین، مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران، وسیم اختر کے اہل خانہ، سمیت بڑی تعداد میں خواتین، بزرگ اور نوجوان موجود تھے۔

جنہوں نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم (پاکستان) کے پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے اور اس موقع پر شرکاء جوش و خروش قابل دید تھا۔

(جاری ہے)

حق پرست میئر وسیم اختر نے جیل سے باہر آتے ہی کنوینر ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار، سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی، ڈپٹی میئر کراچی، بلدیاتی نمائندگان و دیگر سے مصافحہ کیا اور فتح کا نشان بناکر عوام کے پرجوش نعروں کا جواب دیا۔

جیل کے باہر موجود کارکنان و عوام نے ایم کیو ایم (پاکستان) کے رہنماؤں اور وسیم اختر پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی۔ اسٹریٹ پاور کا ایم کیو ایم (پاکستان) نے بھرپور مظاہرہ کیا اور روایتی جلسوں اور پروگراموں کی یاد تازہ کردی۔ وسیم اختر جیل سے کنوینر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ ٹرک پر سوار ہوکر ایک بڑی ریلی کی شکل میں مزار قائد کی جانب روانا ہوئے۔ اس موقع بڑی تعداد میں کارکنان و عوام گاڑیوں، بسوں اورموٹرسائیکلوں پر سوار ہوکر ٹرک کے ساتھ ساتھ چل رہے تھے۔ مزار قائد پہنچنے کے بعد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر نے بانی پاکستان محمد علی جناحؒ کے مزار پر فاتحہ خوانی کی اور ریت چڑھائی۔