خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

بدھ 16 نومبر 2016 23:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2016ء) خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس افسران کی تقرریوں و تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری دو الگ الگ اعلامیوںکے مطابق ڈائریکٹر جنرل PCU خیبر پختونخوا پشاور محمد اعجاز(پی ایس پی۔بی ایس۔

(جاری ہے)

19) کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی اگلی تقرری محکمہ پولیس خیبر پختونخوا کی صوابدید پر رکھ دی ہے جبکہ کمانڈنٹ ایلیٹ فورس خیبر پختونخوا محمد سلیم(پی ایس پی۔

بی ایس۔19) کو تبدیل کر کے ان کی تقرری بحیثیت ڈائریکٹر جنرل PCUخیبر پختونخوا کی گئی ہے۔ خیبر پختونخوا حکومت نے عوامی مفاد میں فوری طور پر انجینئر نعمت اللہ خان(بی ایس۔19) سپرنٹنڈنگ انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئر نگ سرکل ایبٹ آباد کو تبدیل کرتے ہوئے ان کی تقرری بحیثیت چیف انجینئر(سائوتھ) پبلک ہیلتھ انجینئر نگ ڈیپارٹمنٹ (اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں) کی ہے۔

متعلقہ عنوان :