کمانڈنٹ سول ڈیفنس اکیڈمی عامر خان کی ہدایت پر ملک بھر سے 30ممبران نے سینئر ٹرینر کا ایشیاء کے سب سے بڑے پاکستان ریلویز کیرج شاپس کا دورہ

وطن عزیز کو پیسے سپوتوں پر فخر ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور املاک کی حفاظت کر رہے ہیں، سعدیہ احمد

بدھ 16 نومبر 2016 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) کمانڈنٹ سول ڈیفنس اکیڈمی عامر خان کی ہدایت پر ملک بھر سے 30ممبران نے سینئر ٹرینر سعدیہ احمد اور صدارتی ایوارڈ یافتہ اسکائوٹس لیڈر مقصود چغتائی کی قیادت میںایشیاء کے سب سے بڑے پاکستان ریلویز کیرج شاپس کا دورہ کیا اور بوائے اسکائوٹس ، فائر فاٹرز نے جلتی ہوئی آگ بجھانے کا مظاہر ہ کیا ۔

اس موقع پر اسسٹنٹ ورکس مینجر جمیل احمد, ڈسٹرکٹ سیکریٹری ریلوے بوائے اسکائوٹس سجاد اسلم ، علی اسد ، سکندر علی بھی موجود تھے ۔ اس موقع پر ریلوے اسکائوٹس کے دستے نے مہمانوں کو سلامی پیش کی اور استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ سعدیہ احمد ، مقصود چغتائی اور دیگر مقررین نے ریلوے بوائے اسکائوٹس کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو پیسے سپوتوں پر فخر ہے جو اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کی جان اور املاک کی حفاظت کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

قبل ازیں جمیل احمد اور سجاد اسلم نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ کیرج شاپس کا آغاز ایک صدی پہلے سے زائد عرصہ 1902میں ہوا اور 1929میں فائر فائٹنگ سیکشن کا آغاز ریلوے کے وسیع و عریض ایک سو اٹھانوے (198)ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے ۔ ریلوے کے علاوہ دیگر کئی اہم سرکاری اور نجی املاک کے لیے بھی آگ بھجانے کے فرائض سر انجام دینے پر فخر حاصل ہے ۔ آخر میں مصنف مقصود چغتائی نے اپنی کتاب چلتا پھرتا انسائیکلو پیڈیا ورکس مینجر جمیل احمد اور دسٹرکٹ ریلوے بوائے اسکائوٹس سجاد حسن کو پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :