شادباغ ، پسند کی شادی کرنے پر برادر نسبتی نے ماں بیٹوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا

بدھ 16 نومبر 2016 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) شادباغ کے علاقے میں پسند کی شادی کرنے پر برادر نسبتی نے ماں بیٹوں کو اندھا دھند فائرنگ کرکے شدید زخمی کرنے کے بعد فرار ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ ساجد نامی لڑکے نے پسند کی شادی کی جس کا اس کے برادر نسبتی کو شدید رنج ہوا۔

(جاری ہے)

اُس نے ساجد سے پسند کی شادی کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا جس پر دونوں میں تکرار ہوئی اور ساجد کے برادر نسبتی نے ساجد اور اُس کی والدہ ریحانہ پر فائرنگ کردی۔ ساجد موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اُس کی والدہ ریحانہ کو ہسپتال لے جایا گیا مگر ریحانہ خون زیادہ بہہ جانے کے باعث جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کرنے کے بعد ساجد کے برادر نسبتی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ (سعید)

متعلقہ عنوان :