عدالت نے ینگ ڈاکٹروں کا ایک دوسرے پر تشدد کرنے میں ملوث بیس ڈاکٹرز کے خلاف اندارج مقدمے کے احکامات جاری کر دیئے

بدھ 16 نومبر 2016 23:08

لاہور۔16 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 نومبر2016ء)لاہور کی سیشن عدالت نے میو ہسپتال لاہور کے ینگ ڈاکٹروں کا ایک دوسرے پر تشدد کرنے میں ملوث بیس ڈاکٹر کے خلاف اندارج مقدمے کے احکامات جاری کر دیے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل سیشن جج اعجاز احمد بوسال نے ڈاکٹر شعیب خان نیازی کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارنے عدالت میں موقف اختیارکیاکہ ڈاکٹر شہریار خان نیازی نے اپنے ساتھی ڈاکٹرز کے ہمراہ دھاوا بولا،چار افراد پر بھی ینگ ڈاکٹرز نے تشدد کیا، جس سے ڈاکٹرز شدید زخمی ہو گئے، درخواست گزار ڈاکٹر شعیب خان نیازی نے عدالت سے استدعا کی کہ ڈاکٹر شہریار، ڈاکٹر فیضان سمیت بیس افراد کے خلاف اقدام قتل اور جان سے مارنے کی دھمکیاں کا مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست پر کاروائی کرتے ہوئے تھانہ گوالمنڈی کے ایس ایچ او کو ینگ ڈاکٹروں کے خلاف مقد مہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔