وفاقی دارلحکومت میں بھی بھتہ وصولی کا انکشاف ، افغانیوں کے جرائم میں وفاقی پولیس بھی باقاعدہ ملوث

افغانی گروپ نے پاکستانی شناختی کارڈ حاصل کر لئے ہیں،نادرا تصدیقی عمل برائے نام ․9ملزمان روز مرہ بنیاد پر بھتہ وصول کرتے اور نہ دینے پر قتل،اغواء کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں،شہری کی تھانہ کھنہ پل میںدرخواست دہشتگردی دفعات کے تحتمقدمہ درج،3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا

بدھ 16 نومبر 2016 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) وفاقی وریر داخلہ کے احکامات وفاقی پولیس نے ہوا میں اڑا دئیے۔وفاقی دارالحکومت میں بھی بھتہ وصولی کی جانے کا انکشاف ہوا ہے۔افغانی گروپ نے پاکستانی شناختی کارڈ بھی حاصل کر لئے ہیں۔نادرا کا تصدیق عمل بھی برائے نام نکلا ہے۔معلومات کے مطابق گزشتہ روز ایک شہری ارشد نامی نے کھنہ پل تھانہ میں درخواست دی ہے کہ ان سی9ملزمان روز مرہ بنیاد پر نہ صرف بھتہ وصول کرتے ہیں بلکہ نہ دینے پر قتل،اغواء کی بھی دھمکیاں دیتے ہیں۔

وفاقی پولیس نے تحقیقات کے بعد ملزمان امجد خٹک وحید،فصیح اصحاب،وحید گل افغانی،آغاعرف جامی،امیرخان ودیگر نامعلوم افراد ان سے باقاعدگی سے بھتہ وصول کرتے ہیں اور یہ بھتہ پوری منڈی سی2007ء سے وصول کیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے دہشتگردی ایکٹ لگائے ہوئے زیردفعات386/386مقدمہ درج کرکی3 افراد کو حراست میں بھی لے لیا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔کھنہ پل کے سبزی فرشوں نے آن لائن کو نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر بتایا کہ ان سے بھتہ باقاعدگی سے وصول کیا جاتا ہے جس میں پولیس کا بھی حصہ ہوتا ہے،بعض دفعہ تھانہ کھنہ پل پولیس بھی ہمارے افراد کو تھانہ لے جاکر بلیک میل کرکے بھاری رقوم وصول کرتی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ بھتہ گروپ نے پاکستانی شناختی کارڈ بنوا رکھے ہیں اب تو انکی نادرا نے بھی باقاعدہ تصدیق کردی ہے کیونکہ انکے پاس پاکستانی شناختی کارڈ بھی موجود ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ افغانی گروپ چند سال قبل متحرک ہوا اور بڑے دھڑلے سے کہتے ہیں کہ وہ افغانی ہیں تاہم انکے پاس شناختی کارڈ پاکستانی ہیں جو کہ اصلی ہیں۔آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ اسلام آباد میں افغانی باشندوں کے جرائم میں وفاقی پولیس باقاعدہ ملوث ہی۔۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :