اسلام آباد، جعلی کاغذات پر گھرفروخت کرنے پر تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 23:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) تھانہ شالیمارکے علاقہ ایف ٹین ٹو میں کروڑوں روپے کے گھر کو جعلی کاغذات پر فروخت کرنے پر پولیس نے تین ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو نعیم اللہ نے بتایاکہ ملزمان عرفان، رزاق اور ملک سمین نے ملکر مدعی کو کروڑوں روپے کا مکان فروخت کیا مدعی نے جب کاغذات چیک کروائے تو جعلی پائے گئے پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

متعلقہ عنوان :