اسلام آباد،شہری کو حبس بے جا میں رکھنے و زخمی کرنے کے الزام میں چار نامزد ملزمان سمیت 8 کیخلاف مقدمہ درج

بدھ 16 نومبر 2016 23:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 نومبر2016ء) تھانہ کورال کے علاقہ ترلائی کلاں میں شہری کو حبس بے جا میں رکھنے، فائرنگ کرکے زخمی کرنے کے الزام میں پولیس نے چار نامزد ملزمان سمیت 8 کیخلاف مقدمہ درج کرلیا پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے راشد محمود نے بتایاکہ ملزمان راجہ غلام انور، فرید، اویس، عادل ہمراہی چار نامعلوم نے ملکر جوکہ مسلح تھے نے مدعی کے بھائی مبشر علی کو حبس بے جا میں رکھا اور فائرنگ کرکے زخمی کیا۔

متعلقہ عنوان :