جائیداد کی خریدپر ایف بی آر کے نئے ٹیکسوں اور ان کی شرح بڑھانے سے تعمیراتی صنعت کا مستقبل بھی خطرے میںپڑ گیا ہے
ترجمان پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری فورم کے کے صدر شعبان الہی کی پریس کانفرنس
بدھ 16 نومبر 2016 23:18
(جاری ہے)
اگر مطالبات فوری مان لیے گئے تو رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں 500سے 600فیصد تک اضافہ ہو سکتا ہے، یہ مطالبات بدھ کے روز پاکستان رئیل اسٹیٹ انڈسٹری فورم (پریف) کے صدر شعبان الہیٰ، جنرل سیکریٹری غضنفر محبوب اور دیگر عہدیداران نے پریس کلب میں پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے پیش کئیے، انہوں نے کہا کہ اس وقت رئیل اسٹیٹ سیکٹر میں معاشی سرگرمیاں معطل ہوکر رہ گئی ہیں، نئے ٹیکس قوانین سے حکومتی آمدنی میں وقتی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے وہ بھی جون 2016سے قبل ہونے والے خریدوفروخت کی وجہ سے ہو گا لیکن اگلے مہینوں میں اس میں بھی کمی آجائے گی۔
رہائشی اسکیموں میں بکنگ منسوخ ہو گئی ہیں جس کی وجہ سے اس شعبے میں بھی بحرانی کیفیت ہے اور کچی آبادیاںبڑھ رہی ہیں۔ اس کے علاوہ نئی رہائشی اسکیمیں بھی نہیں آئیں گی جبکہ اس سے وابستہ شعبے بشمول سیمنٹ، اسٹیل ، پینٹس اور پائپ وغیرہ بھی مشکلات سے دوچار ہیں۔ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری بھی بہت کم ہو چکی ہے۔ صورت حال کی وجہ سے سرمایہ متحدہ عرب امارات سمیت دیگر ممالک میںجانا شروع ہو گیاہے۔ شعبان الہیٰ اور غضنفر محبوب نے کہا کہ گزشتہ کئی عشروں سے ڈی سی ریٹ پر جائیداد کی خریدوفروخت چل رہی تھی اور اس دوران اس ریٹ کو مناسب شرح سے بڑھایا نہیں گیا۔ اس کی وجہ سے ان ڈاکومینٹڈ(undocumented ) پیسہ جمع ہو گیا جس کا مطلب ہے کہ اگر کسی نے اپنا ڈیکلئیرڈ پیسہ بھی اس شعبے میں لگایا تو اب وہ ان ڈاکومینٹڈ ہو گیا۔ ایسی صورت میں چھوٹے اور متوسط سرمایہ کاروں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد قانون پر سو فیصد عمل کرنے کے باوجود مشکلات میں گھر گئی۔ اب حکومت نے اچانک راتوں رات قانون بنا کر سارے پیسے کو ان ڈاکومینٹڈ قرار دے دیا جس میں ماضی کے طریقہ کار کی وجہ سے لوگ مشکل میں آگئے۔ انہوںنے کہا کہ 2012میں اسٹاک ایکس چینج میں بھی ایسی صورت حال پیدا ہو گئی تھی جس میں حکومت نے انہیں رضاکارانہ اسکیم دی تھی اور چار ماہ کی سرمایہ کاری لازمی قرار دے دی تھی جس کے بعد ذرائع آمدن نہیں پوچھے گئے۔اسی اسکیم کی بدولت آج حکومت اسٹاک مارکیٹ کی بہتری اور ایشیا میں دوسرے نمبر پر آنے کا کریڈٹ بھی عالمی سطح پر لے رہی ہے۔ اسی طرح رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے بھی ایسی رضاکارانہ اسکیم دی جائے۔عہدیداران نے مطالبہ کیا کہ موجودہ جائیداد مالکان سے ڈی سی ویلیو اور ایف بی آر ویلیو کے درمیانی فرق کی رقم کا صرف ایک فیصد فکسڈ ٹیکس لیا جائے۔ اس میں بھی تین سال یا اس سے زائد عرصے سے جائیداد رکھنے والوں کو اس سے مستثنیٰ کیا جائے۔ اسی طرح نئے خریداروں سے اس فرق کی رقم کا دو فیصد فکسڈ ٹیکس لیا جائے۔ اس صورت میں ہولڈنگ کا عرصہ چار ماہ تک لازمی قرار دیا جائے۔ اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے ٹایم لمٹ دو سال کی مدت کو لازمی قرار دیا جائے۔ پریف نے مطالبہ کیا کہ رضاکارانہ فکسڈ ٹیکس کو دو فیصد کیا جائے۔ ایف بی آرویلیوایشن میں ہر سال صرف 10فیصد تک اضافہ کرے، ودہولڈنگ ٹیکس، کیپٹل گین ٹیکس سمیت دیگر تمام ٹیکسز کی شرح میں کمی کی جائے، ویلیوایشن میں درپیش خامیوں اور مسائل کو فوری دورکیا جائے۔ایسا کرنے سے رئیل اسٹیٹ کے شعبے سے ٹیکس وصول کی شرح 500سے 600فیصد تک بڑھ سکتی ہے۔ ٹیکس فائلرز کی تعداد بڑھے گی۔ مقامی اور بیرون ملک سے سرمایہ کاری بڑھے گی۔ تعمیراتی اور اس سے وابستہ دیگر شعبوں میں بھی سرمایہ کاری بڑھے گی۔ نئی ملازمتیں پیدا ہوں گی۔ رہائشی اسکیمیں بنتی رہیں گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان تجاویز پر فوری عمل کیا جائے۔ شعبان الہیٰ نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ لوگ فائلر بنیں اور حکومت آمدنی میں اضافہ ہو۔ وہ خریداروں کو خود فائلر بننے کے لیے آمادہ کریں گے، لیکن اس کے لیے لازمی ہے کہ ایف بی آر اس عمل کو آسان اور موزوں بنائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.