کوئٹہ میں خصوصی افراد پر پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج کیخلاف خصوصی افراد کاکراچی میں احتجاجی مظاہرہ

بدھ 16 نومبر 2016 23:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 نومبر2016ء) گزشتہ دنوں کوئٹہ میں سراپا احتجاج خصوصی افراد پر پولیس کے مبینہ لاٹھی چارج کے خلاف خصوصی افراد نے بدھ کو کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا،وہیل چیئر ز پر آئے ہوئے خصوصی افراد نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ خصوصی افراد سے امتیازی سلو ک بند کیا جائے ،مظاہرے کی قیادت امجد ندیم اور عینی ملک کر رہی تھیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ اپنے جائز حقوق کے لیے احتجاج کرنا ہر شہری کا آئینی حق ہے ، کوئٹہ میں پولیس نے طاقت کا استعمال کرکے خصوصی افراد کو ان کے حق سے محروم کرنے کی کوشش کی ہے ، پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور تشدد کی مذمت کرتے ہیں ، سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ خصوصی افراد پر پولیس تشدد کا نوٹس لیا جائے ۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ خصوصی افراد کے لیے سرکاری ملازمتوں میں2فیصد کوٹہ کو بڑھا کر5فیصد کیا جائے ،اے ٹی ایم مشینوں معذور اور خصوصی افراد کے لیے قابل رسائی بنایا جائے اور خصوصی افراد سے امتیازی سلوک بند کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :