نوجوانوں کو آگے بڑھ کر شہر کراچی کی قیادت کرنا ہوگی،حافظ نعیم الرحمن
بدھ 16 نومبر 2016 23:18
(جاری ہے)
ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کی شب ادارہ نور حق میں جماعت اسلامی سندھ کے تحت ہونے والے ورکرز کنونشن کے سلسلے میں JIیوتھ کے تحت منعقد ہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
یوتھ کنونشن سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، Jiیوتھ کراچی کے صدر حافظ بلال رمضان ، JIیوتھ ضلع غربی کے صدر انعام الرحمن نے بھی خطاب کیا اس موقع پر JIیوتھ ضلع شرقی کے صدر سعد فاروق اور دیگر بھی موجود تھے ۔ جبکہ JIیوتھ کے جنرل سکریٹری عارف غزنوی نے نظامت کے فرائض انجام دیے ۔ حافظ نعیم الرحمن نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 30سال کی بند گلی کی سیاست نے شہر کو تباہ و برباد کردیا ہے ، جماعت اسلامی کے لوگوں نے اس شہر کی خاطر اپنی جانیں قربان کی ہیں ،مایوسیاں ختم ہورہی ہیں نوجوانوں کے پاس مواقع موجود ہیں ،ہمیں اپنے کردار کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ، اسلامی تحریک کا کارکن گلی محلے کے کاموں سے غافل نہ رہے ، ہمیں آگے بڑھ کر اس شہر کی قیادت کرنا ہوگی ، اس کے لیے ہمیں عبادت سمجھ کر شہر کی تعمیر و ترقی کا کام کرنا ہوگاانہوں نے کہا کہ تعصبات کا نعرہ لگانے والے آج خود اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں ،جماعت اسلامی نے امت کی ترجمانی کرتے ہوئے امت کی فلاح کا کام کیا ہے اور آئندہ بھی امت کے مفاد میں کام کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سندھ کے تحت 26،27نومبر کو باغ جناح میں ہونے والا ورکرز کنونشن نوجوانوں کو نیا عزم اور حوصلہ دے گا۔ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا کہ آج کا نوجوان بے پناہ صلاحیت کا حامل ہے ، علامہ اقبال کے ویژن نے نوجوانوں میں تحریک پیدا کی لیکن پاکستان وجود میں آنے کے بعد آزادی کا اصل مقصد فراموش کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ وڈیروں اور جاگیرداروں نے آمریت کی حمائت کے ذریعے پاکستان تباہ کیا اور نوجوانوں کی طاقت کچلنے کے لیے حکمرانوں نے تعصبات کا کھیل کھیلا ،انہوں نے کہا کہ آج کے اس دو رمیں نوجوانوں کواہم کردار ادا کرنا ہوگا مشکلات سے لاتعلق ہونے کے بجائے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے حالات کا سامنا کرنا ہوگا ۔حافظ بلال رمضان نے کہا کہ کارکنان JIیوتھ کے ایک سال ہونے پر مبارکباد کے مستحق ہیں ، نوجوانوں میں پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنا JIیوتھ کی بڑی کامیابی ہے ۔۔انعام الرحمن نے کہا کہ JIیوتھ ایسا پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے جس کے ذریعے آپ کراچی کے کونے کونے تک نوجوانوں تک پہنچ سکتے ہیں اور ان کومیدان عمل میں آنے کی دعوت دے سکتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.