بغیر دستاویز تارکین وطن کو ملک بدر نہیں ہونے دونگا، میئر نیویارک کا ڈونلڈ ٹرمپ کو انتباہ

جمعرات 17 نومبر 2016 11:13

بغیر دستاویز تارکین وطن کو ملک بدر نہیں ہونے دونگا، میئر نیویارک کا ..

نیویارک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) نیویارک کے ڈیمو کریٹک میئر بائیڈبلاسیو نے کہا ہے کہ وہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملے ہیں اور انہیں بتا دیا ہے کہ وہ دستاویزات کے بغیر رہنے والے تارکین وطن کو ملک بدر نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میں نے اس عزم کو دہرایا کہ نیویارک اور ملک بھر کے دوسرے شہروں میں رہنے والے افراد کی ہر طرح سے حفاظت کرینگے اور ان کے خاندانوں کو تقسیم نہیں ہونے دینگے۔ ادھر ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ دستاویزات کے بغیر رہنے والی30 لاکھ غیر ملکیوں کو ملک سے نکال دینگے۔

متعلقہ عنوان :