مشرقی لندن میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ

سفید فام نوجوانوں نے پیزا شاپ کے پاکستانی نژاد مالک کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 11:14

لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ پیش آیا جہاں سفید فام نسل پرستوں نے پیزا شاپ کے مالک پاکستانی نژاد عمران کے چہرے پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پیزاشاپ کے مالک کے مطابق وہ معمول کے کام پر مصروف تھے کہ 13 سے 14 سفید فام نوجوانوں پر مشتمل گروپ نے ان پر حملہ کرتے ہوئے چہرے پر تیزاب پھنیک دیا جس سے ان کا چہرہ شدید جھلس گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دیں۔