دبئی: بغیر بازو اور ٹانگوں کے پیدا ہونے والے نوجوان کی انوکھی داستان

جمعرات 17 نومبر 2016 09:09

دبئی: بغیر بازو اور ٹانگوں کے پیدا ہونے والے نوجوان کی انوکھی داستان

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): د نیا میں چند ایک ہی ہوں گے جن کی پیدائش بغیر بازو اور بغیر ٹانگوں کے ہوئی ہوگی ۔ ان میں اسے ایک ہے Nicklasنکولس آج کل متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہے ۔جہاں وہ اپنی زندگی کے تمام پہلوؤں پر روشنی ڈالتاہے ۔ بازو اور ٹانگوں کے بغیر بھی اس نے جینا نہ صرف جینا سیکھا ہے بلکہ اب وہ دنیا کے مختلف ممالک میں معذور افراد کے لیے مشعل راہ کی حیثیت رکھتاہے ۔

(جاری ہے)

ملکوں ملکوں جا کر ان معذور افراد کے لیے لیکچر دینا اس کا معمول ہے ْ بہترین کپڑے پہننا اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے ۔بغیر بازو اور ٹانگوں کے اس نے وہ حاصل کیا ہے جو عام لوگ بھی نہیں کر سکتے ۔نکولس کا شارجہ میں 17نومبر کو لیکچر ہے جبکہ دبئی میں لیکچر دینے کے لیے 18کی تاریخ رکھی گئی ہے ۔اپنے لیکچر میں معذور ہوتے ہوئے اس کی فیملی کی کس طرح سپورٹ رہی ،اس کو معاشرے کا سامنا کس طرح کرنا پڑا ،معاشرے کے افراد کا اس کے ساتھ رویہ کیسا رہا ۔ ان سب سوالوں کے جواب اپنے لیکچر کے دوران دے گا۔رابطے کے لیے 043197545پر فون کریں ۔ لیکچر کی تمام معلومات فراہم کی جائیں گی ۔