دبئی:دسمبر سے ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی

جمعرات 17 نومبر 2016 09:23

دبئی:دسمبر سے ٹیکسیوں میں مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کر دی جائے گی

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): اب دبئی ٹیکسی میں سوار ہونے سے پہلے اپنا کرایہ جان سکیں گے ۔ دسمبر سے آر ٹی اے کی تمام ٹیکسیوں میں وائی فائی ،اور ایل سی ڈی نصب کی جارہی ہیں۔ آر ٹی اے نے اپنی تمام ٹیکسیوں میں ایل سی ڈی نصب کر نی شروع کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

مسافر پہلی دفعہ میں سوار ہونے سے پہلے ٹیکسی کے کرائے کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتاہے ۔ نئی ایل سی ڈی سکرین ٹچ سسٹم کے تحت چلیں گی جس میں دبئی کے متعدد سیاحتی مقامات کے تمام نقشے دیکھے جا سکیں گے ۔ آر ٹی اے ترجمان کا کہناہے کہ ٹیکیسوں میں سکرینیں نصب کرنا دبئی کو سمارٹ سٹی بنانے کی طرف یہ اہم قدم ہے ۔