دبئی: 19سالہ طالب علم کو ٹویٹر پر دوسرے نوجوانوں کو جنسی بے راہ روی پر اکسانے کے جرم میں تین ماہ قید کی سزا

جمعرات 17 نومبر 2016 09:23

دبئی: 19سالہ طالب علم کو ٹویٹر پر دوسرے نوجوانوں کو جنسی بے راہ روی پر ..

ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): دبئی کریمنل کورٹ نے 19سالہ مراکشی شہری کو ٹویٹر اکاؤنٹ بنا کر دوسرے نوجوان طالب علموں کو جنسی بے راہ روی کے لیئے اکسانے پر تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق 19سالہ طالب علم نے غلط مقصد کے لیے ٹویٹر اکاؤنٹ بنایا اور پھر اپنے دوستوں کو اس کے استعمال کے لیے بھی کہا۔

(جاری ہے)

ملزم نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر خواتین کی برہنہ تصاویر بھی اپلوڈ کی تھیں۔

جبکہ دوستوں کو بتایا تھا کہ یہ تمام خواتین بھی اس غلط حرکات میں شامل ہیں۔پولیس نے سائبر کرائم یونٹ کے ساتھ مل کر مراکشی شہری کے فلیٹ پر چھاپہ مارا اور حراست میں لے کر تمام تحقیقات کیں ۔ ملزم نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ وہ ٹویٹر اکاؤنٹ غلط مقاصد کے لیے استعمال کر تا تھا ۔عدالت نے تمام ثبوتوں کی بنا پر ملزم کو تین ماہ قید اور ڈی پورٹ کرنے کا حکم سنا دیا۔ْ