جدہ میں 1000سے زائد مخدوش عمارتیں خطرناک قرار

جمعرات 17 نومبر 2016 09:34

جدہ میں 1000سے زائد مخدوش عمارتیں خطرناک قرار

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار17نومبر 2016 ): سعودی عرب کے مقامی اخبار کے مطابق جدہ کی تقریباََ929عمارتیں مخدوش حالت میں ہیں اور وہ کسی بھی وقت گر سکتیں ہیں۔مقامی اخبار نے ڈپارٹمنٹ آف ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر نے حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ انہوں نے جدہ کے مختلف ضلعوں میں 2,897عمارتوں کو ناقابل رہائش قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

لیکن ان میں سے 1000کے قریب ایسی ہیں جنہیں فوراََ خالی کروایا جانا ضروری ہے ۔

کسی بھی ناگہانی صورت میں یہ عمارتیں گر سکتیں ہیں۔ جبکہ باقی عمارتوں کی مرمت کرکے رہائش کے قابل بنایا جا سکتاہے ۔ان عمارتوں میں سعودی شہریوں سمیت غیر ملکی خاندان رہائش پذیر ہیں ۔ ڈپارٹمنٹ کے اعلی ٰحکام نے کہاہے کہ وہ ان عمارتوں کے بارے میں بہت جلد کوئی نہ کوئی لائحہ عمل اختیار کریں گے ۔ ان عمارتوں کے لیے مختلف منصوبے بنائے جا رہے ہیں۔