متعدد ملکوں کی طرف سے برڈ فلو کے باعث جرمن پولٹری مصنوعات پر پابندی

جمعرات 17 نومبر 2016 11:14

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) برڈ فلو پھیلنے کی اطلاعات کے بعد مختلف ممالک نے جرمنی سے درآمد کی جانے والی پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جرمن حکام کے مطابق جاپان، جنوبی کوریا، ہانگ کانگ، بوسنیا اور جنوبی افریقہ نے جرمنی سے پولٹری اور پولٹری مصنوعات پر پابندی عائد کی ہے۔ جرمنی، ہنگری اور آسٹریا سمیت آٹھ یورپی ممالک میں حالیہ ہفتوں کے دوران بطخوں اور ٹرکی کے فارمز میں برڈ فلو کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :