الیکٹورل سسٹم غیر جمہوری ہے، امریکی مظاہرین

جمعرات 17 نومبر 2016 11:16

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) امریکا میں انتخابی نظام اور نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مظاہرے دوسرے ہفتے میں داخل ہوگئے ہیں اور پورٹ لینڈ، واشنگٹن، سیاٹل، لاس اینجلس اور نیویارک سے مظاہروں کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔دوسری جانب کیلفورنیا کی سینٹر باربرا بوکسر نے امریکہ میں آئین میں ترمیم اور الیکٹورل کالج سسٹم کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ سسٹم فرسودہ اور غیر جمہوری ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں کم ووٹ لینے والا امریکہ کا صدر بن جاتا ہی امریکہ میں 8 نومبر کو ہونے والے انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 6 کروڑ بہترہزار پانچ سو اکیاون ووٹ ملے تھے جبکہ ان کی مد مقابل امیدوار ہلیری کلنٹن نے 6 کروڑ4لاکھ 67601 ووٹ حاصل کیے تھے لیکن اس کے باوجود ٹرمپ کو الیکٹورل کالج سے ملنے والے دوسو نوے ووٹوں کی بنیاد پر امریکہ کا منتخب صدر قرار دیا گیا۔ ہلیری کلنٹن کو الیکٹورل کالج سے 228 ووٹ ملے تھے۔