وزیر اعظم کی دستاویزات سے میرا کیس واضح ہو گیا ہے ۔ شیخ رشید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 11:10

وزیر اعظم کی دستاویزات سے میرا کیس واضح ہو گیا ہے ۔ شیخ رشید

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : پاکستان عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ ایک وقت تھا کہ مصری مرغیاں آتی تھیں اور اب قطری دستاویزات آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے جعلی دستاویزات جمع کروائی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں سپریم کورٹ کو بتاﺅں گا کہ دستاویزات جعلی ہیں ۔ وزیر اعظم کی جمع کروائی گئی دستاویزات سے میرا کیس واضح ہو گیا ہے،ان دستاویزات کی کوئی تصدیق نہیں ہے ، مریم نواز کی دستاویزات کی تصدیق اس کے شوہر محمد صفدر نے کی ۔پانامہ لیکس پر میرے موقف کی تائید ہو گئی ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف نے ہمیشہ خود اپنے پاﺅں پر کلہاڑی ماری ہے، شریفوں کی سیاست بھی سپریم کورٹ میں ہی دفن ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :