شہر میں تجا وز ات کے خاتمہ کیلئے آپریشن جا ر ی رہے گا ،شمائلہ منظور

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

سلانوالی۔17 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء)اسسٹنٹ کمشنر سلانوالی شمائلہ منظور نے کہا ہے کہ شہر میں تجا وز ات کے خاتمہ اور سلانوالی شہر کو خوبصورت بنا نے کیلئے آپریشن جا ر ی رہے گا ،دکاندا راس سلسلہ میں تحصیل انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں اور اپنا ساما ن حدودمیںرکھیں ، تجاوزا ت حد سے زیاد ہ قائم کر د ی گئی ہیں جس کے خاتمہ کیلئے گرینڈ آپریشن کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ا ن خیا لا ت کا اظہارانہوںنے ٹی ا یم او سلانوالی مہرظفرحیات لالی کے ہمرا ہ گرینڈ آپریشن کے موقع پر تا جر و ں کے وفد سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا۔ گرینڈ آپریشن کے سلسلہ میں بلاک نمبر3بازار نمبر1میںٹی ایم ا ے کی حدود کی خلاف ورزی کرنیوا لو ں کا ساما ن ا ٹھا یا گیا اور حدو د سے تجاوز کر نیوا لو ں کو2دن کاوقت دیا گیا ۔دکانوں کے آ گے شیڈ فور ی طور پر اتار نے کیلئے بھی کہا گیا ہے۔ٹی ا یم اے نے اس مو قع پر دکاندا روں کو پختہ تجاو ز ات 2د ن تک ختم کر نے کی مہلت د ی۔