اسلامیہ کالج پشاور ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ٹیچنگ سٹاف ایسوسی ایشن اسلامیہ کالج کی نومنتخب کابینہ کی تقریب حلف برداری اور سبکدوش ہونے والے اساتذہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حبیب احمدنے پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر نوشاد خان کالجیٹ کے پرنسپل محمدطاہر خان ایسوسی ایشن کے صدر معصوم خٹک اور جنرل سیکرٹری عنایت الرحمان کے ہمراہ نئی کابینہ سے حلف لیااور سابق پرنسپل سید بشیر احمد‘ آدم خان‘ مصری خان اور ناہید اختر کوشیلڈ پیش کیں۔

متعلقہ عنوان :