اینٹی نارکوٹکس فورس ایگریکلچریونیورسٹی پشاور میں منشیات کے تدارک کے حوالے سے سیمینار وآگاہی واک

جمعرات 17 نومبر 2016 11:48

اینٹی نارکوٹکس فورس ایگریکلچریونیورسٹی پشاور میں منشیات کے تدارک ..
پشاور۔17نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس پاکستان کی خصوصی ہدایت پر منشیات کے تدارک کے حوالے سے ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور میں تقریب کا انعقاد کیاگیا جس میں مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظہوراحمدسواتی اور فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا بریگیڈئیر مدثر سعید تھے۔

(جاری ہے)

فورس کمانڈر اینٹی نارکوٹکس فورس خیبرپختونخوا نے منشیات کے حوالے سے منشیات کی غیر قانونی نقل وحرکت اور منشیات کے استعمال کے خلاف شعور وآگاہی بیدار کرنے اور نشے کے عادی مریضوں کے ساتھ یکجہتی اور ان کے صحتمندانہ طرز زندگی کی حوصلہ افزائی جبکہ منشیات کی روک تھام اور نقصانات پر روشنی ڈالی۔ اینٹی ڈرگ سوسائٹی ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے تعاون سے ایلنٹی ڈرگ واک کا بھی اہتمام کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :