پیرو میں شاپنگ مال میں آتشزدگی ، 5 افراد ہلاک ہو گئے

جمعرات 17 نومبر 2016 11:56

پیرو میں شاپنگ مال میں آتشزدگی ، 5 افراد ہلاک ہو گئے
لیما ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) پیرو میں ایک شاپنگ مال میں آتشزدگی کے واقعے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے، پیرو میں جمعرات کو دارلحکومت لیما میں ایک شاپنگ مال جو کہ ایشیاء پیسیفک ٹریڈ کانفرنس کے مقام کے قریب واقع ہے میں آتشزدگی میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں ایک عورت اور چار مرد شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مقامی ذرائع کے مطابق ان تمام افراد کا انتقال دم گھٹنے سے ہوا جبکہ عورت کو سیکینڈ ڈگری کے جلنے کے زخم آئے۔

آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مذکورہ شاپنگ مال ایک چٹان کے دہانے پر بنایا گیا ہے جہاں سے سمندر کا نظارہ ہوتا ہے اس لئے سیاحوں میں بے حد مقبول ہے اس کے نزدیک میریٹ ہوٹل میں ایشیاء پیسیفک ٹریڈ کانفرنس(ایپک) منعقد ہو رہی ہے جس میں صدر اوباما کی شرکت بھی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :