پانامہ گیٹ کیس ، شریف خاندان وزیر اعظم نواز شریف کے کزن پر انحصار کرنے لگی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 17 نومبر 2016 11:53

پانامہ گیٹ کیس ، شریف خاندان وزیر اعظم نواز شریف کے کزن پر انحصار کرنے ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17نومبر 2016ء) : پانامہ لیکس میں جہاں حال ہی میں شریف خاندان کی جانب سے قطری شہزادے کا خط پیش کیا گیا ہے اب وہیں یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ لندن میں موجود فلیٹس کے لیے شریف خاندان وزیر اعظم نواز شریف کے ایک کزن پر انحصار کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چونکہ میاں شریف دبئی میں براہ راست کسی بھی بزنس میں ملوث نہیں تھے لہٰذا لندن میں شریف خاندان کی پراپرٹی اور اس کے لیے آئے ہوئے پیسے سے متعلق وزیر اعظم نواز شریف کے ایک کزن کے حلف نامے پر انحصار کیا جا رہا ہے۔ یہ دستاویزات سپریم کورٹ میں پانامہ گیٹ کی سماعت کے موقع پر شریف خاندان کی لیگل ٹیم نے سپریم کورٹ میں جمع کروائے ہیں۔