سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کراچی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی

سانحہ بارہ مئی ، سابق وزیراعلیٰ ارباب غلام رحیم، سابق مشیر داخلہ وسیم اختر اور دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 17 نومبر 2016 12:12

سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کراچی کی فوری سماعت کی درخواست منظور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ بارہ مئی کراچی کی فوری سماعت کی درخواست منظور کر لی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے سانحہ 12 مئی کیس میں سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکریٹری غلام محمد محترم اور سابق مشیر داخلہ وسیم اختر کو نوٹس جاری کر دئیے ، سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں درخواست گزار اقبال کاظمی کی سانحہ بارہ مئی کیس پر لاجر بینچ بنانے اور اور فوری سماعت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست فوری سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ سندھ ارباب غلام رحیم، سابق چیف سیکریٹری غلام محمد محترم ، سابق مشیر داخلہ وسیم اختر اور دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے سماعت 22 نومبر تک ملتوی کر دی ۔