مقبوضہ کشمیر : مشترکہ حریت قیادت نے احتجاجی کیلنڈر میں24نومبر تک توسیع کردی
جمعہ کوضلعی ہیڈ کوارٹرروں کی طرف مار چ کی اپیل ، 131دن بعدطویل احتجاجی پروگرام میں ڈھیل کا اعلان
جمعرات 17 نومبر 2016 12:32
(جاری ہے)
حریت قیادت نے 133دن بعدطویل احتجاجی ہڑتال میں دو دن کا وقفہ دینے کا فیصلہ کیا ہی19اور 20نومبر بروز ہفتہ اور اتوار کو ہڑتال میں چھوٹ دینے کا فیصلہ کیاگیا ہے ۔
8جولائی کو بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد کے علاقے کوکرناگ میں حزب المجاہدین کے مجاہدکمانڈر برہان وانی کے قتل کے بعد سے مسلسل مقبوضہ علاقے میں ہڑتال جاری ہے۔ ٹرانسپورٹروں کی مشکلات کومدنظر رکھتے ہوئے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ دونوں روز پبلک ٹرانسپورٹ کا زیادہ استعمال کریں تاکہ سماجی اور قومی ذمہ داریوں کو پورا کیا جاسکے۔21نومبربروز پیر کو بھی تمام ضلعی ہیڈ کواٹروں پر جمع ہونے کی اپیل کی گئی ہے۔22نومبربروز منگل کو یوم خواتین منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقائی چوکوں،سڑکوں اور نزدیکی میدانوں پر قبضہ کر کے احتجاج کریں اور اس دوران اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑ اوربینرز اٹھائیں جن پر آزادی کے حق میں نعرے اور پیغامات درج ہوں ۔23نومبر بروز بدھ کو کپواڑہ سے،ماور قلم آباد،بارہمولہ سے ناروائو،بانڈی پورہ سے نوگام،بڈگام سے سرسیار،گاندربل سے ددر ہامہ،بیہامہ،سرینگر سے بٹہ مالو،پلوامہ سے کرائم آباد،شوپیاں سے کانجی اولر،کولگام سے ریڈونی اور اسلام آباد سے برنگ کی طرف مارچ کی کال دی گئی ہے۔احتجاجی کلینڈر میں نماز ظہر کے بعد متفقہ طور پر طے کئے گئے مقامات پر آزادی اجتماعات منعقد کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے ۔24نومبر بروز جمعرات ا یک روزہ آزادی کنونشن منعقد کرنے کی اپیل کی گئی ہے ۔ کنٹرول لائن کی طرف مارچ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر کنٹرول کے قریبی علاقوں میں صبح11بجے سے شام 4بجے تک آزادی کنونشوں کے انعقاد کی کال دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.