پاکستان میں غیر ملکی مہمانوں کو دل و جان سے خوش آمدید کہا جاتاہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:39

پاکستان میں غیر ملکی مہمانوں کو دل و جان سے خوش آمدید کہا جاتاہے ‘ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) نامور گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا ہے کہ پاکستان کے لوگ امن پسند اورپیارکرنے والے ہیں ،یہاں جب بھی کوئی غیرملکی آتا ہے تو اس کو دل وجان سے خوش آمدید کہا جاتا ہے، چاروں صوبوں کے لوگ اس معاملے میں ایک سی سوچ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اکثر بیرون ملک ہونے والے پروگراموں میں پاکستان کی نمائندگی کرتی ہوں، اس موقع پرمیری پوری کوشش رہتی ہے کہ اپنے فن اور لباس کے ذریعے پاکستان کے خوبصورت کلچر کی عکاسی کروں تاکہ دنیا بھر میں ہماری طرف سے امن اوربھائی چارے کا پیغام پہنچ سکے۔

متعلقہ عنوان :