جرمن کابینہ نے افغانستان میں جرمنی کے فوجی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع کی منظوری دیدی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جرمن چانسلر مرکل کی کابینہ نے افغانستان میں جرمنی کا موجود فوجی مشن کی مدت میں ایک سال کی توسیع دیدی۔

(جاری ہے)

اس طرح جرمنی کی فیڈرل آرمی کے مجموعی طور پرافغانستان میں تعینات مجموعی طور پر 980 فوجی اب 31 دسمبر 2017ء تک وہاں اپنی ذمے داریاں انجام دے سکیں گے۔جرمن کابینہ کے ترجمان کے مطابق وفاقی کابینہ کے اس فیصلے کی جرمن پارلیمان کی طرف سے لازمی منظوری ابھی باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :