سوئٹزرلینڈ، نیلے رنگ کا نایاب ہیرا 17.1 ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا

جمعرات 17 نومبر 2016 12:40

جنیوا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) سوئٹزرلینڈ میں نیلے رنگ کا نایاب ہیرا 17.1 ملین ڈالر میں نیلام ہو گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق 8.01 قیراط کے ’’سکائی بلیو‘‘ہیرے کی نیلامی جنیوا میں معروف نیلام گھر ’’کرسٹیز‘‘ میں ہوئی۔

(جاری ہے)

نیلام گھر کے ڈائریکٹر انٹرنیشنل جیولری ڈویژن ڈیوڈ بینیٹ کے مطابق نیلے رنگ کا نایاب ہیرا 2012ء میں 12.8 ملین ڈالر میں فروخت ہوا اور اب اس کی قیمت میں 33 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق نیلامی کے دوران اب تک نایاب ہیروں سمیت 97 ملین ڈالر کے زیورات فروخت ہو چکے ہیں اور انتظامیہ نے فروخت کا حجم 100 ملین ڈالر تک پہنچنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :