کامیابی کیلئے فحاشی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے‘ اداکارہ عروج

جمعرات 17 نومبر 2016 12:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) اسٹیج اداکارہ عروج نے کہا ہے کہ اپنی کامیابی کا لوہا منوانے کیلئے فحاشی اور عریانی نہیں منفرد انداز کی ضرورت ہوتی ہے‘ اسٹیج پر کئی سالوں سے کام کر رہی ہوں مگر آج تک مجھ پر پابندی لگی اور نہ ہی کوئی وارننگ ملی ہے۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ عروج نے کہا کہ پاکستان میں اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری کو کسی بحران کا کوئی خطرہ نہیں بلکہ دن بدن اسٹیج ڈرامہ انڈسٹری مضبوط ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ اسٹیج ڈرامہ میں آنیوالے نئے فنکاروں کی بھی بھر پور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔