فوک گلوکاری میں معیار کو اپنائے بغیر مستقل شہرت نہیں مل سکتی‘ عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی

جمعرات 17 نومبر 2016 12:54

فوک گلوکاری میں معیار کو اپنائے بغیر مستقل شہرت نہیں مل سکتی‘ عطاء ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) گلوکار عطاء اللہ خان عیسیٰ خیلوی نے کہا ہے کہ فوک گلوکاری میں معیار کو اپنائے بغیر مستقل شہرت نہیں مل سکتی‘ پاکستان میں آج بھی فوک گلوکاری کو انتہائی پسند کیا جا رہا ہے‘ نئے آنیوالے گلوکار فوری شہرت کیلئے کچھ بھی کرنے کو تیار ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

’’آئی این پی‘‘ سے خصوصی گفتگو میں عطاء اللہ نے کہا کہ ہم نے شہرت اور منفرد مقام حاصل کرنے کیلئے بہت محنت کی اور کبھی بھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ نئے گلوکاروں کو چاہئے کہ اوٹ پٹانگ حرکتیں کرنے کی بجائے معیار کو اپنائیں جس سے یقینا انہیں مستقل شہرت اور عزت ملے گی۔