ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات -باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعاون کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 12:42

ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات -باہمی دلچسپی کے امور ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) ترک صدرطیب اردوان نے وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کی ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ترک صدررجب طیب اردوان وزیراعظم ہاوس میں پہنچے جہاں وزیر اعظم نواز شریف نے ان کا دروازے پر استقبال کیا۔پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے ترک صدر کو سلامی دی جس کے بعد انہوں نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا۔

استقبال کے بعد وزیراعظم نوازشریف اورترک صدرطیب اردوان کے درمیان ملاقات ہوئی، ملاقات میں علاقائی وعالمی سطح سمیت دوطرفہ تعلقات اورباہمی دلچسپی کے امورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔ ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں سربراہان کے درمیان وفود کی شکل میں مذاکرات ہوئے۔ترک صدر اور وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک ترک تعاون کے علاوہ خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

قبل ازیںوزیراعظم نواز شریف نے مرکزی دروازے پر معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا ، معزز مہمان وزیر اعظم کے ساتھ سلامی کے چبوترے پر گئے جہاں دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ ترک صدر کو مسلح افواج کے چاک و چوبند دستے نے سلامی بھی دی۔ رجب طیب اردوان نے گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا ، اس موقع پر فوجی بینڈ مسحور کن دھنیں بکھیرتا رہا۔استقبالیہ تقریب کے بعد وزیر اعظم نواز شریف نے کابینہ کے ارکان کا معزز مہمان سے جبکہ ترک صدر نے اپنے ہمراہ آئے وفد کے ارکان کا وزیر اعظم محمد نواز شریف سے تعارف کروایا۔واضح رہے کہ گزشتہ روزترک صدررجب طیب اردوان 2 روزہ دورے پرپاکستان پہنچے تھے، وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :