ترکی کے صدر طیب اردوان آج لاہورآئیں گے- ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال روڈ ٹریفک کے لیے بند
میاں محمد ندیم جمعرات 17 نومبر 2016 12:42
لاہور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 نومبر۔2016ء) ترکی کے صدر طیب اردوان آج لاہورآئیں گے، پنجاب حکومت نے دوست اسلامی برادرملک ترکی کے معزز مہمان کےاستقبال کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں، شہر کی سڑکوں کو دلہن کی طرح سجا دیا گیاہے جبکہ ایئر پورٹ سے آزادی چوک تک مال روڈ سہ پہر3سے رات10بجے تک ٹریفک کے لیے بندکردی جائے گی۔
لاہور پولیس کنٹرول کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر ترک صدر وزیراعظم نوازشریف کی رہائش گاہ رائے ونڈ جاسکتے ہیں جس کی وجہ سے ٹریفک پولیس کا کینال روڈبندکرنے کے احکامات جاری کیئے گئے ہیں تاہم یہ احکامات فوری طور نافذالعمل نہیں ہیں ان پر عمل درآمد ترک صدر کے رائے ونڈکا دورہ طے ہونے کے بعد عمل درآمد کیا جائے گا-دوسری جانب معززمہمان کے اعزازمیں شاہی قلعہ کے تاریخی حضوری باغ میں عشائیہ دیاجائےگا، سیکیورٹی اقدامات کے تحت مال روڈ کوسہ پہر3سے رات10بجے تک عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا جائےگا، جبکہ حج ٹرمینل، مال روڈ اورشاہی قلعہ کے اطراف میں تمام سرکاری اورنجی تعلیمی ادارے بھی دوپہر12بجے بندکر دیئے جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.