نیوزی لینڈ ویمنز نے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز میں 4-0کی برتری حاصل

جمعرات 17 نومبر 2016 13:01

نیوزی لینڈ ویمنز نے چوتھے ون ڈے میں بھی پاکستان کو7وکٹوں سے شکست دیدی،سیریز ..

نیلسن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء) پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی دورہ نیوزی لینڈ میں ناقص کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے ۔ میزبان نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے چوتھے ایک روزہ میں بھی 7وکٹوں سے شکست دیدی ۔کیویز ویمنز ٹیم نے 159رنز کا ہدف3وکٹوں کے نقصان پر23ویں اوور میں پورا کر لیا،نیوزی لینڈ ویمنز کی جانب سے سوزی بیٹس نے 66 اور ڈیوائن نے 54 رنز بنائے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیلسن میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم 49 ویں اوور میں صرف 158 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ۔ عائشہ ظفر نے 52 ، کپتان ثنا میر نے 31 اور جویریہ خان نے 30 رنز بنائے ۔جواب میں نیوزی لینڈ ویمن ٹیم نے مطلوبہ ہدف 23 ویں اوور میں تین وکٹوں پر پورا کر لیا ۔ سوزی بیٹس نے 66 اور ڈیوائن نے 54 رنز بنائے ۔پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو پانچ صفر سے برتری حاصل ہے جبکہ آئی سی سی ویمن چیمپئن شپ میں اسے دو پوائنٹس حاصل ہو گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :