میسی میڈیا سے نالاں، ٹیم سمیت نیوز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:05

میسی میڈیا سے نالاں، ٹیم سمیت نیوز کانفرنس کا بائیکاٹ کردیا

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 نومبر2016ء)عالمی شہرت یافتہ فٹ بال کھلاڑی لیونل میسی نے ارجنٹینا کی ٹیم کی حالیہ خراب کارکردگی کی رپورٹس پر سکواڈ سمیت میڈیا کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا۔ایک ریڈیو رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے فٹبالر زیکول لویزی نے ٹریننگ سیشن کے بعد چرس پی تھی جس کی انھوں نے تردید کی۔ارجنٹینا کے ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ رائونڈ میں کولمبیا کو تین صفر سے شکست دینے کے فوری بعد میسی نے میڈیا کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم پر متعدد الزامات عائد کیے گئے جن میں زیادہ تر میں احترام نہیں کیا گیا ہے لیکن ہم نے اس پر کچھ نہیں کہا۔

میسی اور25 رکنی ٹیم کا سکواڈ کے ساتھ کولمبیا کے ساتھ میچ کے بعد منعقدہ نیوز کانفرنس سے واک آٹ کر گئے۔

(جاری ہے)

میسی کے مطابق ہم جانتے ہیں کہ وہاں بہت سارے ایسے ہیں جو کھیل کا حصہ نہیں اور ہمارے لیے احترام نہیں دیکھا رہے بلکہ ہر ممکن طریقے سے ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہے ہیں۔ارجنٹینا کو جمعے کے روز برازیل سے تین صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اس کے بعد سے انھیں تنقید کا سامنا تھا۔

لیکن ارجنٹینا نے کولمبیا کو تین صفر سے شکست دی ہے اور اس کے بعد نہ صرف پانچویں پوزیشن پر واپس آ گئے ہیں بلکہ ورلڈ کپ میں کوالیفائی کرنے کی دوڑ میں شامل ہو گئے ہیں۔جنوبی امریکہ کے گروپ میں شامل پہلے چار ممالک سیدھے فائنل میں چلے جائیں گے جبکہ پانچویں پوزیشن پر آنے والے کو ٹیم کو پلے آف مقابلوں میں حصہ لینا ہو گا۔اس گروپ میں شامل چلی نے سٹرائیکر ایلکس کے دو گولوں کی مدد سے یوروگوئے کو تین ایک سے شکست دے دی۔