لندن میںپاکستانی نژاد شخص پر سفید فام نسل پرستوں کا تیزاب سے حملہ ،ْ پیزا شاپ مالک بری طرح جھلس گیا

ے 14 نوجوانوں کے گروپ نے حملہ کیا ہے ،ْعمران … پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا

جمعرات 17 نومبر 2016 13:21

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 نومبر2016ء) لندن میںپاکستانی نژاد شخص پر سفید فام نسل پرستوں نے تیزاب سے حملہ کیا ہے جس سے پیزا شاپ مالک عمران کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ میں نسل پرستی کا بد ترین واقعہ پیش آیا ،ْپاکستانی نڑاد شخص پر سفید فام نسل پرستوں نے تیزاب سے حملہ کیا جس سے پیزا شاپ مالک عمران کا چہرہ بری طرح جھلس گیا ہے۔عمران کے مطابق 13 سے 14 نوجوانوں کے گروپ نے حملہ کیا ہے،برطانوی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :