روس اور چین نیا عالمی نظام قائم کریں تو فلپائن اس میں سب سے پہلے شامل ہو گا، ڈوٹیرٹے

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

منیلا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے کہا ہے کہ اگر روس اور چین مل کر ایک نیا عالمی نظام قائم کریں، تو فلپائن اس نئے ورلڈ آرڈر کا حصہ بننے والا پہلا ملک ہو گا۔

(جاری ہے)

ڈوٹیرٹے نے یہ بات جمعرات کو پیرو کے شہر لیما میں ہونے والی ایشیا پیسیفک سمٹ کے لیے روانہ ہونے سے پہلے منیلا میں کہی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فلپائنی صدر کے اس بیان کو ایک مرتبہ پھر ان کی امریکا کے بارے میں واضح طور پر تنقیدی سوچ کے اظہار کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ ڈوٹیرٹے نے یہ بھی کہا کہ روس کی مثال پر عمل کرتے ہوئے فلپائن بھی بین الاقوامی فوجداری عدالت میں اپنی رکنیت سے دستبردار ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :