جرمن چانسلر کی براک اوباما سے عشائیہ پر ملاقات، بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

جمعرات 17 نومبر 2016 13:22

جرمن چانسلر کی براک اوباما سے عشائیہ پر ملاقات، بین الاقوامی سیاسی ..
برلن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2016ء) جرمن چانسلر انجیلا میرکل نے گزشتہ شب ایک عشائیے پر امریکی صدر براک اوباما سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق تین گھنٹے طویل اس ملاقات میں تازہ ترین بین الاقوامی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تاہم اس بارے میں کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ اندازہ ہے کہ اس دوران ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکی صدر منتخب ہونے کے موضوع پر بھی تبادلہ خیال ہوا ہو گا۔ اوباما کا بطور صدر برلن کا یہ آخری دورہ ہے، جو (آج) جمعہ کے دن تک جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :